ملک می ں پک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)ملک میںپک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ آل پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں 14,216 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور 14,299 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 61.58 فیصد اور63.11 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 8,798 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور8,766 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر2021 ء میں ملک میں 2,482 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور 1,914 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی، دسمبر2020 ء میں ملک میں 1,841 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور1,817 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں سوزوکی راوی کے 8,259 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور 7,432 یونٹس کی فروخت، ہونڈائی ہائی لکس کے 4,439 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار اور5327 یونٹس کی فروخت، جے اے سی کے 504 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور 479 کی فروخت، ڈی میکس کے 270 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار اور253 یونٹس کی فروخت، اور ہونڈائی پورٹر کے 744 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار اور 808یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن