وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کو حقیقت بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں آئینی ترمیم پر اتحاد ضروری ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے طور پر، میں اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس کو حقیقت بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے، ہماری توجہ جنوبی پنجاب کی سماجی و اقتصادی ترقی کی جانب مرکوز ہے۔ ایک ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ماتحت جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ انہی کاوشوں کا مظہر ہے۔
سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں آئینی ترمیم پر اتحاد ضروری ہے۔ شاہ محمود قریشی
Jan 19, 2022 | 15:58