کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہمی کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا ہے.وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ حکومت نےضلعی انتظامیہ کی مدد سےکاشتکاروں کو یوریا کھاد کی کنٹرول نرخ پر تقسیم اورفراہمی یقینی بنانے کے لئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا ہے۔وزیر اعظم نے بدھ کو کھاد کے معاملے پر اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں کھاد کی تقسیم میں زائد منافع خوری کے لئےکھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن