آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے بارش اور برفباری کے ممکنہ سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ شعبوں کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ٹریفک کیلئے سڑکیں صاف کرنے کیلئے برفباری والے علاقوں میں مشینری پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔ادھر مظفرآباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قدرتی آفات سے بچاؤ کے ریاستی ادارے کے سیکرٹری نے متعلقہ اداروں کو لوگوں کی جانیں اور ان کی جائیدادوں کی حفاظت کرنے کیلئے تمام ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔این ڈی ایم اے نے سیاحوں کیلئے سفری قواعد و ضوابط بھی جاری کر دی ہیں۔
بارش ،ممکنہ برف باری ،آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم کی متعلقہ شعبوں کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت
Jan 19, 2022 | 22:07