لاہور: پنجاب کی عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی شرائط میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا، کرونا وائرس پازیٹویٹی کی شرح کے مطابق پنجاب کے محتلف علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ویکسینیشن مہم اور NPIs پر عمل درآمد تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، 10 فی صد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں، سیکریٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق تبدیل شدہ احکامات پنجاب بھر میں 31 جنوری تک نافذ العمل رہیں گے۔
تقریبات وغیرہ
پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی، کاروباری سرگرمیاں اور دفتری امور معمول کے مطابق چلیں گے، ہر قسم کے اِنڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔عمران سکندر بلوچ کے مطابق صوبہ بھر میں آؤٹ ڈور اجتماعات، اور شادی کی تقریبات کی مکمل ویکسینیٹد 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی۔ جب کہ آؤٹ ڈور ڈائیننگ کے لیے صرف مکمل ویکسینیٹد افراد کو اجازت ہوگی۔صوبہ بھر کے تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فی صد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، ہر قسم کی کانٹیکٹ اسپورٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ پنجاب بھر میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فی صد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔ ریل گاڑی 80 فی صد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔مکمل ویکسینیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورازم کی اجازت ہوگی، تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فی صد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔
تعلیمی ادارے
تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فی صد تعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے، جب کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کی 50 فی صد تعداد کے ساتھ تعلیمی ادارے متفرق دنوں میں کھلے رہیں گے۔عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسینیشن کروانے کی جامع منصوبہ کی گئی ہے۔
10 فی صد سے زائد شرح
لاہور میں کرونا وائرس کی شرح 10 فی صد سے زائد ہے، لاہور کے علاوہ تمام علاقوں میں پازیٹیویٹی شرح 10 فی صد سے کم ہے۔10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں عائد پابندیاں یہ ہیں: تمام کاروباری سرگرمیاں معمول کے اوقات میں جاری رہ سکیں گی، ان ڈور تقریبات 300 جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات 500 مکمل ویکسینیٹڈافراد کی گنجائش کے ساتھ جاری رہیں گی۔ان ڈوراورآؤٹ ڈور ڈائننگ 100 فی صد گنجائش کے ساتھ رات 11:59 تک جاری رہے گی۔ سینما گھر، جمز اور مزار مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے لیے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 100 فی صد مکمل ویکسینیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے۔ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فی صد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔ ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔ مکمل ویکسینیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورازم کی اجازت ہوگی۔زرعی اور صنعتی اداروں کو نوٹیفکیشن سے مکمل استثنا حاصل رہے گی، پبلک ٹرانسپورٹ میں رفریشمنٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاؤن نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔