افغانستان میں شدید سردی، 70 افرادہلاک

Jan 19, 2023 | 00:32

ویب ڈیسک

افغانستان میں شدید سردی کی وجہ سے تقریباً 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 70 ہزار مویشی بھی سردی کی بھینٹ چڑھے ہیں. 

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 10 جنوری کے بعد سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور انسانی المیے نے جنم لیا ہے. وسطی غور میں اتوار کو درجہ حرارت منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا. افغانستان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ محمد نسیم مرادی نے بتایا کہ ’ماضی کے برسوں کی نسبت اس مرتبہ موسمِ سرما بہت زیادہ شدید ہے جو ایک سے 2 ہفتے مزید جاری رہے گا. 

مزیدخبریں