لاہور(خصوصی نامہ نگار)دربار سید دیدار علی شاہ لاہور کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید نثار اشرف رضوی نے قومی اسمبلی سے صحابہ اہل بیت اور امہات المومنین کی توہین پر سزاؤں میں اضافے کا بل پاس ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی نے اس بل کو پاس کر کے قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے جس پر تمام ممبران اسمبلی مبارک باد کے مستحق ہیں اور یہ بل توہین صحابہ اور اہل بیت روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔