کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس میں جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد ستر ہو گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہائیوں کی مسلسل جنگ کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور ملک میں معاشی و مالی بحران کے شکار افغان عوام کو اب موسم کے جبر کا سامنا ہے۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں رواں ماہ کی 10 تاریخ کے بعد درجہ حرارت تیزی سے گزر رہا ہے۔ کہیں کہیں دجہ حرارت منفی 33 تک پہنچ گیا اور برفباری بھی ہوئی تاکافی سہولیات اور نامناسب رہائش کے باعث غریب عوام کیلئے سخت سردی میں زندگی بسر کرنا ممکن نہ رہا۔ افغانستان کی وزارت برائے ماحولیاتی آفات نے بتایا کہ اب تک 70 افراد سخت سردی کے باعث انتقال کر چکے ہیں جب کہ گزشتہ آٹھ روز میں ہلاک ہونے والے پالتو جانوروں کی تعداد 70 ہزار ہو گئی۔