گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سینئر رہنما پی ٹی آئی و چیئر مین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے یوسی 10 خدیجتہ الکبریٰ سکول والابازار کی تعمیر کا جائزہ لینے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاپی ڈی ایم ٹولہ کسی قیمت پر بھی ملک میں استحکام اور معیشت کی بہتری کیلئے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھانا چاہتاکیونکہ انہوں نے اسمبلی کو کھلواڑ بنا رکھا ہے،اگر عمران خان نے قومی اسمبلی میں جانے کا عندیہ دیا تھا کہ ملکی مفاد میں فیصلے ہو سکیں تو انہوں نے اپنی بدنیتی ظاہر کرتے ہوئے مخصوص 35استعفے قبول کر لئے ۔ ملکی معیشت ٹیکنیکل ڈیفالٹ ، مہنگائی آسمانوں پر پہنچ چکی ہے۔عمران خان نے پاکستان کی سلامتی ،خود داری اور بحالی کیلئے نہ صرف قوم کو شعور دیا۔