گوجرانوالہ: سیلز ٹیکس آن سروسز نادہندگان کیخلا ف کریک ڈائون


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب ریونیو اتھارٹی کا سیلز ٹیکس آن سروسز نا دہندگان کیخلا ف کریک ڈائون، ایک کمرشل پلازہ اور دوریسٹورنٹس سیل کر دئیے گئے ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیموں نے نواب چوک اور راہوالی میں کروڑوں روپے کے نادہندگان کیخلا ف کا رروائی کر تے ہوئے ایک کمرشل پلا زے اور دو ریسٹو رنٹس کو سیل کر دیا سیل کئے گئے یو نٹس کے ذمہ کروڑوں روپے کے واجبات تھے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطا بق سیل کئے گئے یو نٹس کے مالکان کو متعدد بار واجبات کی ادائیگی کیلئے نو ٹس بھی جا ری کئے گئے مالکان کی طرف سے عدم دلچسپی پر کارروائی عمل میں لا ئی گئی،کا رروائی کے دوران ریونیو اتھا رٹی کی ٹیم کو ریسٹورنٹ مالک کی طرف سے بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پو لیس کی مدد سے ریونیو اتھارٹی کی ٹیم نے کا رروائی کر تے ہو ئے ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا پنجاب ریونیو اتھا رٹی کی کار روائی کا مقصد کسی کے کاروبار کو بلاوجہ بند کرنا نہیں سیل کئے گئے کمرشل پلازہ اور ریسٹورنٹس مالکان کی طرف سے واجبات کی ادائیگی اور رجسٹریشن کروانے پر انہیں فوری ڈی سیل کر دیا جا ئیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...