گوجرانوالہ:ڈی سی کالونی الیکشن،مختلف شخصیات کی طرف سے حمایت کا اعلان

Jan 19, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈی سی کالونی الیکشن میں اہم شخصیات نے فائونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔حاجی محمدشوکت چٹھہ ، ملک کامران،چوہدری اعجاز احمد چیمہ،چوہدری رضوان احمد چیمہ، ظہیر احمد بٹ،عدنان مغل ودیگران نے فاونڈر گروپ کے امیدواروں حاجی امجد سلیم بٹ برائے صدر،چوہدری معظم علی دھدراایڈووکیٹ برائے سیکرٹری کی حمایت اور پورے پینل کو ووٹ دینے کی مکمل یقین دہانی ،اس موقع پرامیدواراران برائے ایگزیکٹو ممبر میاں عماد ظفر، چوہدری محمد نصیر چیمہ وسرپرست اعلیٰ فائونڈر گروپ حاجی پرویز بٹ بھی ہمراہ تھے۔ جندارن برادران حاجی قیصر محمود ،حاجی ناصر محمود ،حاجی محمد آصف، وقار قیصر،محمد احمد نے یونٹی گروپ کے امیدواران کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونٹی گروپ کے امیدوار برائے صدر چوہدری امتیاز احمدساہی اور امیدوار برائے سیکرٹری عاطف افتخار احمد چیمہ نے کہا کہ جندران بردران نے حمایت کا اعلان کر کے ہماری عزت افزائی کی ہے۔

مزیدخبریں