گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے سول لائن ڈویژن گوجرانوالہ آفس کی کارکردگی کے حوالے سے ہونے والے جائزہ اجلاس کے موقع پر افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایس ڈی اوز رروزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلا کریں اور مختلف جگہوں پر میٹرز کی چیکنگ اور لائنوں کے معائنہ کو معمول بنائیں۔ تمام افسران صبح وقت پر دفتر حاضر ہوں اور 12بجے تک دفتری امور نمٹا کر لازماََ فیلڈ میں نکل جائیں۔ اس موقع پرچیف انجینئرکسٹمر سروسزمعظم فضل، ایس ای سٹی سرکل چوہدری امتیاز احمد چیمہ، ڈائریکٹرکمرشل میاں محمد عرفان علی، ایکسین سول لائن ڈویژن زاہد سومرو، پی ایس او تصدق ایوب،ڈویژن کے ایس ڈی اوز اور آر او بھی موجود تھے۔چیف یگزیکٹو نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کیلئے اپنے موبائل فون ہمیشہ کھلے رکھیں، سیٹ پر بیٹھ کر صارفین کیلئے آسا نیاں پیدا کریں۔