گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھرکے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ عملہ رکھنے پرپابندی عائد کردی،خلا ف ورزی کے مرتکب پٹواریوں کیخلا ف سخت ایکشن لینے کے احکا ما ت جا ری ، جبکہ متعدد پٹواری احکا ما ت کو نظر انداز کرتے ہو ئے پرائیو یٹ عملہ سے کا م کروانے میں مصرو ف رہے ،بتایا گیا ہے کہ لا ہو ر ہا ئیکورٹ کے احکا ما ت پر عملدر آمد کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر سائر ہ عمر نے ضلع بھر کے 2سوسے زائد پٹوارخانو ں میں پٹواریوں کی طرف سے ازخود رکھنے والے پرائیو یٹ عملے کو فوری طور پر فارغ کرنے اور خلا ف ورزی کے مرتکب پٹواریوں کیخلا ف سخت قانونی کا رروائی کے احکاما ت جا ری کیے ہیں۔
گوجرانوالہ:ضلع بھر کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ عملہ رکھنے پر پابندی
Jan 19, 2023