فیروزوالہ: پولیس ملازم ڈسٹرکٹ جیل کے حوالاتیوں کو منشیات فروخت کرنے لگے


 فیروزوالہ( نامہ نگار) محکمہ پولیس کے ملازم کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل کے حوالاتیوں کو منشیات فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اس بارے میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فرخ سلطان نے ایک رپورٹ مرتب کر کے مقدمہ کے اندراج کیلئے ڈی پی او کو بھیج دی ہے اور اس بارے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں منشیات کی سمگلنگ کیس کا ملزم محمد نعیم جو فیض پور خورد کا رہائشی ہے 20 اپریل 2022ء سے بند ہے جس کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج شمائلہ یعقوب کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد وہ واپس جیل میں آیا تو جیل کے عملے نے اس کی تلاشی لی تو جسم کے نازک حصہ سے 32 گرام چرس و افیون برآمد ہوئی ۔ جیل حکام کے روایتی انداز میں بازپرس کرنے پر بتایا کہ اس نے یہ چرس و افیون پولیس کے ملازم آصف شاہ سے 3000 روپے کے عوض فاضل عدالت کے باہر تحصیل کچہری فیروز والا میں خریدی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...