لاہور(خبر نگار)ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے سوشل میڈیا پر بھابی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے کی ملزمہ مہوش اشرف کی عبوری ضمانت 31 جنوری تک منظور کر لی ہے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے جعلی اکائونٹ بنا کر بھابی اور شوہر کی قابل اعتراض تصاویر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کیں۔ استدعا ہے کہ ملزمہ نے بھابی کو معاشرے میں ذلیل کیا ہے۔ عدالت ملزمہ کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔
بھابی کی قابل اعتراض تصاویر ویڈیو اپلوڈ کرنے کی ملزمہ مہوش اشرف کی عبوری ضمانت منظور
Jan 19, 2023