ون ڈے رینکنگ‘بابر اعظم سر فہرست‘امام الحق کی تنزلی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار رہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی سری لنکا کیخلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں کوہلی نے 283 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں شامل تھیں۔بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی مجموعی طور پر 750 پوائنٹس کیساتھ چوتھی، ڈیون وارنر 747 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں، امام الحق ایک درجہ تنزلی کیساتھ چھٹی انکے 740 پوائٹنس ہیں۔ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو سیریز میں 1-2 شکست دیکر پہلی پوزیشن پر قبضہ مضبوط کرلیا ہے وہ 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...