کے-20 کپ‘مزید5میچوں کا فیصلہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر) کے20 کپ T20  ٹورنامنٹ میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ ماڈل ٹاؤن کلب، علی گڑھ کلب، شاہ کمال کلب، ویلنشیا جم خانہ اور ماڈل ٹاؤن گرینز نے فتوحات حاصل کیں۔ماڈل ٹاؤن کلب نے ٹاؤن شپ وائٹس کو چار وکٹوں سے شکست دی۔علی گڑھ کلب نے لدھیانہ جم خانہ کلب کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔شاہ کمال کلب نے یو سلم کلب کو 40 رنز سے شکست دی۔ویلنشیا جم خانہ نے شاہ فیصل کلب کو 85 رنز سے شکست دے دی۔ ماڈل ٹاؤن گرینز نے پاک لائنز کو 14 رنز سے شکست دی۔

ای پیپر دی نیشن