لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سال کے پہلیگرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں رافیل نڈال کی شکست کی صورت میں پہلا اپ سیٹ ہو گیا۔عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو امریکی کھلاڑی نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے ہی راؤنڈ میں شکست دیدی۔سیڈ نمبر 65 مکینزی میک ڈونلڈ نے رافیل نڈال کو 4-6، 3-6 اور 5-7 سے ہرایا۔