چودھری رحمت علی کرکٹ کلب  میںایک ہزار بچوں کو فری رکنیت دی گئی


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/سپورٹس رپورٹر)چودھری رحمت علی کرکٹ کلب جی سیون اسلام آبادمیں واقع ہے گراؤنڈ 1970؁ء میں قائم ہوا ہے اور اسلام آباد کے پرانے گراؤنڈز میں سے ایک ہے کلب کے کھلاڑی سید اشعر زیدی پاکستان اے ٹیم میں کھیل چکے ہیںتقریباایک ہزار بچوں کو فری رکنیت دی گئی اور انہیںپریکٹس کروائی جا تی ہے چودھری رحمت علی کرکٹ کلب کے سابق صدور میںپرویز اظہر مرحوم اور طارق خٹک تھے جوبطور کھلاڑی بھی سی آر کلب میں کھیلتے رہے ان خیالات کا اظہار چودھری رحمت علی کرکٹ کلب کے آرگنائزر خرم شہزاد خان ،کپتان ظہور احمد ،نائب کپتان احمد ندیم گجر،ریاض اشرف،فہد نعیم،شاھد طارق،محمد نصیر،شہاب خان،شاہ میرخان،اسد شنواری ،وقاص انجم،ابراہیم سلیم،فیصل خان،منہاج،شاہ رخ بھٹواو ر دیگر نیـ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘  کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے  چودھری رحمت علی کرکٹ کلب کے اراکین نے کہا ہے کہ عرصہ دراز بعد اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز آباد ہوئے ہیں اور کرکٹ دوبارہ شروع ہوئی ہے ایسوسی ایشنز بحال ہوئی ہیں جس پر موجودہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی مینجمنٹ کمیٹی کے بیحد مشکور ہیںشکیل شیخ اور نعمان بٹ نے اسلام آباد کے غیر آباد میدانوں کو کھلاڑیوں کے کھلوا یا اور کرکٹ کو بحال کیا کلب کے نائب کپتان احمد ندیم گجر نے نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کلب میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کے بہترین مواقع میسر ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن