سینٹ کمیٹی تجارت کا ایل سیز کے حوالے سے تاجر برادری کے مسائل کا جائزہ


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی مجلس قائمہ تجارت کے اجلاس میں ایل سیز کے حوالے سے تاجر برادری کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے مجاز ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فارن ایکسچینج آپریشنز ڈیپارٹمنٹ سے ایل سیز کے بارے میں پیشگی اجازت لیں۔ بعد ازاں یقین دہانی کرائی گئی کہ بنک، برآمدی شعبوں کی درآمدات سے متعلق لین دین کو ترجیح دیں گے۔ کمیٹی نے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈالر کی سمگلنگ کا معاملہ زیر بحث آیا اور کمیٹی نے سفارش کی کہ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے بنکوں میں ڈالر کے نرخ بڑھائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...