ہائیکورٹ، سپیشل برانچ بھرتی رولز کو کالعدم قرار دینے کی درخواست، پھر جواب طلب 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سپشل برانچ کی بھرتیوں کے رولز کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے حافظ محمد فرقان کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی وکیل صائمہ خالد نے دلائل دئیے اور موقف اپنایا کہ رولز بنانا حکومت پنجاب کا اختیار اور صوبائی محکمہ قانون کی ذمہ داری ہے آئی جی پنجاب نے من پسند امیدواروں کو نوازنے کیلئے بھرتیوں کے خود ساختہ رولز وضع کئے بھرتیوں کے رولز میں کم پڑھے لکھے افراد کو زیادہ تعلیم یافتہ افراد پر ترجیح دی جارہی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ کی بھرتیوں کیلئے معیار ایم اے سکینڈ ڈویژن رکھا گیا درخواست گزار نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بھرتیوں کا طریقہ کار کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...