گوشوارے جمع کرانے پر 36 پارلیمنٹرین اور ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال 


 اسلام آبا د(این این آئی)الیکشن کمیشن نے 36 اراکین پارلیمنٹ و اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر  8  سینیٹرز  او قومی اسمبلی کے 25 ارکان کی رکنیت بھی بحال کی  ہے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق  سینیٹرتاج حیدر، سینیٹرشوکت ترین، سینیٹرعبدالغفور حیدری، دوست محمد خان ، طارق بشیر چیمہ،محسن نواز رانجھا اور احسن اقبال کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر ان اراکین کی رکنیت بحال کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...