پیرس (نیٹ نیوز) سسٹرآندرے کے نام سے مشہور فرانسیسی راہبہ دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ لوسیل رینڈن 11 فروری 1904ء کو فرانس میں پیداہوئی تھیں۔ انہوں نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں، کرونا وبا کا مقابلہ کیا اور 108 برس کی عمر تک کام کاج میں خود کو مصروف رکھا۔ ایک ماہ قبل ایک انٹرویو میں رینڈن نے کہا تھا کہ انہیں بڑھاپا اس لیے برا لگتا ہے کیونکہ وہ کام کاج کر نہیں پاتیں۔ وہ بچوں کو ڈانس سکھاتی تھیں، اب دوسروں کی محتاج ہیں۔ رینڈن کے انتقال سے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ماریہ برانیس موریرا کو مل گیا ہے۔ 115 برس کی موریرا امریکا میں پیدا ہوئیں، اب سپین میں مقیم ہیں۔
دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
Jan 19, 2023