بولان،تخریب کاروں نے سوئی گیس کی لائن دھماکے سے اڑادی، کوئٹہ کی گیس بند

Jan 19, 2023


بولان(این این آئی)سراج آباد کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے سوئی گیس کی 12  انچ قطر کی پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی۔ڈپٹی کمشنر بولان سمیع اللہ آغا کے مطابق  بولان کے علاقے سراج آباد میںنامعلوم افراد نے  12 انچ گیس پائپ کو لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔

 جس کے نتیجے میں12 انچ  پائپ لائن سے کوئٹہ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر بولان کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ سوئی گیس پا ئپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے ، ایک دو روز تک گیس پریشر کم رہنے کا امکان ہے اس حوالے سے جی ایم سوئی سدرن انور بلوچ نے بتایا کہ12  انچ قطر کی سوئی گیس پا ئپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے ، ایک دو روز تک سوئی گیس کا پریشر کم ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں