لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت‘ آئی جی نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری (آئی اینڈ سی) خالد بشیر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے، تقرری کے منتظر محمد ارشد بیگ کو ایڈیشنل سیکرٹری (آئی اینڈ سی)‘ تقرری کے منتظر خالد محمود گیلانی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) وہاڑی اور ان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) وہاڑی کا اضا فی چارج دے دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گوجرانولہ امتیاز علی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری سی ایم آفس محمد شعیب بٹ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب محمد عامر نے اظہر جاوید ایس پی اقبال ٹائون فیصل آباد، غلام مصطفی گیلانی ایس پی آئی اے بی فیصل آباد، ماہم خان ایس پی راول ٹائون راولپنڈی، بابر جاوید جوئیہ ایس پی صدر ملتان، عبدالحنان ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون لاہور، وزیر احمد ایس پی کینٹ ملتان، حاکم علی خان ایس پی لیگل جنوبی پنجاب، محمد خان کو ایس پی لیگل بہاولپور ریجن تعینات کیا گیا ہے۔