راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں دو طیاروں کا اضافہ کر دیا گیا۔ نئے ائیربس 320 طیارہ بھی تمام کوائف مکمل کرنے کے بعد شیڈول میں شامل ہو گیا۔ گزشتہ روز نئے ائیربس 320 نے پہلی کمرشل پرواز پی کے309 کے حیثیت سے اسلام آباد تا کراچی بھری اس ہی طرح 7 مہینے سے لانگ گرائونڈنگ کا شکار بوئنگ 777 طیارہ بھی آپریشن میں شامل ہو گیا۔ طیارے نے کئی ماہ بعد پہلی پروازگزشتہ صبح پی کے300 کی حیثیت سے آپریٹ کی جس کہ بعد وہ جدہ روانہ ہوگیا۔