اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اکثریت حاصل کی ہے، ہمیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے، کراچی کو آگ اور خون میں دوبارہ نہ دھکیلا جائے، ہم سب جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کو تکبر لے ڈوبا ہے، پی ٹی ائی انگلی کے اشارے پر آئی تھی، پی ٹی آئی سے انگلی کا اشارہ ہٹا ہے تو پی ٹی آئی اوقات میں آگئی ہے۔ سید سبط الحیدر بخاری اور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاکستان میں ایک مدت افراتفری کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔