اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے امکانات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کی حمایت میری جماعت سے بھی کی گئی تو میں اس کی مخالفت کروں گا۔ ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ سیاستدان ہیں، کسی غیرجمہوری عمل کی حمایت نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کمپنی کی مشہوری کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں، انہیں معجزات کا شوق ہے۔ چاہتے ہیں راتوں رات ملک کے حالات ٹھیک ہو جائیں۔
میری پارٹی نے بھی ٹیکنو کریٹ حکومت کی حمایت کی تو مخالفت کروں گا: شاہد خاقان
Jan 19, 2023