امجد آفریدی کا گناہ جعلی ٹھپے بے نقاب کرنا ہے،خرم شیرزمان


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی حکومتی طاقت کے استعمال سے تحریک انصاف کے ورکرز پر ظلم کررہی ہے، پولیس اور آر اوز کیساتھ ملکر جعلی ٹھپوں سے بلیٹ باکسز کو بھرا، ہمارے پارٹی کے لڑکوں پر پولیس  نے تشدد کیا،ہمارے ورکر امجد آفریدی کو گرفتار اور ان کے تین بھائیوں پر تشدد کیا، ایس پی فیضان ایک بھائی کے سامنے دوسرے بھائی پر تشدد کرتا ہے اور پھر ویڈیو بناتا ہے، امجد آفریدی کوئی دہشتگرد نہیں، اس کا گناہ پیپلز پارٹی کی ٹھپے لگی کتاب لوگوں کو دکھانا تھا، پورے شہر میں کچرا، تباہ حال سڑکیں، شہری پانی سے محروم ہیں، پیپلز پارٹی میں شہر کو بہتر کرنے کا دم نہیں ہے، پیپلز پارٹی کی طرز حکمرانی کی شدید مذمت کرتا ہوں، بلدیاتی الیکشن کی 45 یونین کونسل ہم نے چیلنج کی ہیں، 25 یونین کونسل کے نتائج فارم 11 کے مطابق ظاہر کیے جائیں،20یونین کونسلز میں گنتی کا فرق ہے جس کیلئے ریکاؤنٹنگ کی اپیل کی ہے، کراچی کی تاریخ میں ایسا الیکشن پہلے نہیں ہوا جہاں 28گھنٹے نتائج میں تاخیر کی گئی، صرف جہاں سے پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا وہاں کے نتائج فوری آرہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن