یوسی 7شانتی نگر ‘ ری پولنگ کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے نامزد چیئرمین یوسی 7شانتی نگر گلشن اقبال نے مبینہ دھاندلی سے متعلق ری پولنگ کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔دائردرخواست میں درخواست گزار غلام مصطفی نے موقف اپنایا کہ یونین کمیٹی 7شانتی نگر سے جماعت اسلامی کا چیئرمین کے عہدے کا امیدوار ہوں۔مخالف امیدوار نے عملہ اور انتظامیہ سے ملکر بدترین دھاندلی کی۔ پولیس اور الیکشن کمیشن کو شکایات کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ مجھے سنگین دھمکیاں اور بہترین دھاندلی کی گئی۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 3 شاہ لطیف اسکول، ایم ڈی اسکول میں دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دوبارہ پولنگ کے عمل تک سکندر حسن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔ درخواست میں ریٹرنگ افسر ،ٹی ایم سی گلشن اقبال، صوبائی الیکشن کمیشن، نامزد چیئرمین سکندر حسن، ایس ایچ او عزیز بھٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن