مسلم طلباء نے مسلم لیگ کا پیغام برصغیر کے طول و عرض میں پہنچایا‘مقررین


کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم اکادمی کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان میں طلبا کا کردار کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا جبکہ اکادمی کے ڈائریکٹر زاہد حسین ابڑو نے خطبہ استقبالیہ میں مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک پاکستان میں قائد اعظم اور مسلم طلبا کے تعلقات منفرد اور مثالی تھے۔ مسلمان طلبا کا کردار قابل رشک حد تک حوصلہ افزا اور ان کی قربانیاں اور لگن لائق تحسین تھے۔ تقریب سے خطاب میں نوجوان اسکالر فاروق اعظم نے شرکاء کو بقائے پاکستان کی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے زور دیا کہ ہمارے آبائو اجداد نے ہمیں آزادی دلائئی ہے اب اس آزاد اور ریاست کا تحفظ اور ترقی و خوشحالی ہمارے ذمے ہے۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمودغزنوی نے طلبا کی سیاسی اور معاشرتی ذمہ داریوں کی آگاہی اور شعور پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریک پاکستان میں مسلم طلباء کے بے مثال کردار کو واضح کیا اور کہا کہ مسلمان طلبا نے مسلم لیگ کا پیغام برصغیر کے طول و عرض میں پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن