اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے نائب وزیر خارجہ سون ویڈونگ سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت، سرمایہ کاری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کا بھی جائزہ لیا گیا۔