پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ اکرم درانی چور ٹولے کا ممبر ہے۔ انہیں اپنی برادری کے ساتھ ہی بیٹھنا چاہئے۔ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ خیبر پی کے میں پی ٹی آئی نے کارکردگی کے باعث دوسری بار حکومت بنائی۔ اکرم درانی کو شرم و حیا کے پانی سے اپنا ضمیر دھونا چاہئے۔ اکرم درانی اور چور ٹولہ الیکشن سے بھا گ رہے ہیں۔ عام انتخابات میں دوبارہ دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی اپنے عہدے کے ساتھ بڑی زیادتی کی۔