کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک محصورین مشرقی پاکستان کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ، سنیئر وائس چیئرمین حفیظ طاہر ،اور جنرل سیکرٹری حیدر علی حیدر نے اپنے مشترکہ بیان میں بنگلہ دیش میں قائم محصور پاکستانیوں کے کیمپوں میں سخت سردیوں کے باعث دودرجن سے زائد محصور پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ان کی فوری مدد نہ کی گئی تو مزید اموات کا امکان ہے۔ ان رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف، آ رمی چیف جنرل عاصم منیر اور ملک بھر کے مخیر خواتین و حضرات سے اپیل کی ہے کہ بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی حالت زار پر فوری توجہ دیں اور نصف صدی کے بعد بھی محصورین کو ان کی حب الوطنی کی مزید سزا نہ ملے۔ ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان انہیں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کردے تو ہزاروں افراد اپنے خرچ پر وطن پاکستان آ نے کے لئے تیار ہیں جبکہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان آ نانہیں چاہتے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
بنگلہ دیش میں سخت سردی‘ 2 درجن محصور پاکستانی جاں بحق
Jan 19, 2023