کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ لوگوں کا اللہ اوراُس کے رسول ﷺسے تعلق جوڑنے میں بزرگان دین کابڑاکردارہے وہ گڈاپ ٹاؤن میں حضرت سیدعلم علی شاہ المعروف جیلانی بابا رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے مزارپرحاضری اورفاتحہ خوانی کے بعد گفتگوکررہے تھے ان کے ہمراہ ملک عبدالغفارسعیدی،ثالث یونسی،اخترایوب خان بھی موجودتھے ۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ جیلانی باباعظیم بزرگ تھے، قرآن وحدیث،تصوف کی تعلیمات جتنا اُن کو عبورحاصل تھا وہ کم ہی لوگوں کو حاصل ہوتاہے۔حاجی حنیف طیب نے جیلانی باباکے متعلق ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایاکہ جیلانی بابانے اپنے انتقال سے چالیس سال پہلے ایک نمائندے کو بھیج کریہ پیغام دیاکہ حاجی صاحب سے کہناکہ جب میں انتقال کرجاؤں تووہ میری نمازجنازہ پڑھائیںگے، میںنے اُن سے کہاکہ جید علمائے کرام کی موجودگی میں ان ہی لوگوں سے نمازجنازہ پڑھائی جائے تواچھاہوگا۔جیلانی بابانے اپنے انتقال سے چند سال پہلے جب مجھ سے رابطہ کیاتواپنی چالیس سال پہلے کی بات دہرائی کہ حاجی صاحب آپ ہی میری نمازجنازہ پڑھائیں گے، انہیں اپنے نمائندے کووصیت کردی تھی کہ میرے انتقال کے بعد پہلافون حنیف طیب کوکرناتاکہ وہ نمازجنازہ پڑھانے کیلئے گڈاپ میں آجائیں۔حاجی محمدحنیف طیب نے تصوف کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔