کراچی (اسٹاف رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب، شبیراحمدقاضی ،الحاج محمدرفیع ،پیر سید لیاقت علی شاہ ،علامہ نسیم احمدصدیقی،پیرزادہ
غلام حسین چشتی نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ملک سیاسی بحران ،غیریقینی صورت حال اورکئی چیلنجزسے گزررہاہے ۔ایک طرف روٹی غریب عوام کی پہنچ سے دورہوتی جارہی ہے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اورقلت سے سخت پریشانی کاسامنا ہے،گیس کا بحران بھی اپنی جگہ برقرارہے اور دوسری جانب یہ صورت حال تشویش ناک ہے کہ ملک میں ضروری اورجان بچانے والی ادویات کی قلت کابحران مزید شدت اختیارکرنے کا خدشہ ہے ،ایل سیزنہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمدکرنے ،ادویات سازکمپنیوں کومشکلات کاسامناہے جس سے بحران مزیدشدت اختیارکرسکتاہے ۔رہنماؤں نے کہاکہ خداراحکمران عوام پر رحم کریں حکومت آنی جانے چیزہے سیاست بھی چلتی رہے گی، ضرورت اس بات کی ہے ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کو متحد ہوکر لائحہ عمل طے کرناہوگا ،آپس کی سیاسی محاذ آررائی سے نقصان ملک وقوم کوہی پہنچ رہاہے ۔