اللہ تعالیٰ کی خوشنودی خدمت خلق میں ہے : عبدالرشید نجمی 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے صوبائی نائب صدر و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی خدمت خلق میں ہے خدمت خلق کی تعلیم اور اس پر عمل کا نمونہ حیات نبوی ؐ میں مکمل موجود ہے خدمت خلق میں بنیادی بات یہ ہے کہ خدمت محض خدمت کے جذبہ سے ہو کوئی ذاتی غرض شامل نہ ہو انسانیت کی بھلائی و خیر خواہی کیلئے کام کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتا اور ان پر اپنی رحمتوں کا نزول فرماتا ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا کہ اپنا مال دوسرے ضرورت مند انسانوں پر خرچ کرنا اور وجود سے ایسے کام انجام دینا جس سے مخلوق خدا کو فائدہ پہنچتا ہو جیسے کمزور اور بیمار لوگوں کے ایسے کام کرنا جو وہ خود نہیں کر سکتے اور دوسروں کو برائی سے بچانا اور نیک راستے پر چلانا جہالت کی تاریکی دور کر کے علم کی روشنی سے منور کرناخدمت خلق کے بہترین طریقے ہیں جنہیں اپنا کر ہی ایک سود مند اور مثالی معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ضرورت مند انسانوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا خدمت خلق کی اہم ترین صورت ہے خدمت خلق کا ایک شعبہ یتیموں کی خدمت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن