شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء سابق ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر این اے 120 چوہدری علی اصغر منڈا نے کہا ہے کہ سگیاں شرقپور روڈ کی تعمیر و توسیع سے مختلف علاقوں کے لوگوں کیساتھ ساتھ پنجاب کے تمام اضلاع سے لاہور آنیوالے لوگوں کو فائدہ ہو گا اس منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئیگی پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی مفاد کے منصوبے شروع کیے ہیں جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر عمران خان کو دوسری مرتبہ وزیر اعظم بنائیگی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری علی اصغر منڈا نے کہاکہ عمران خان کیخلاف 13سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن اور نیوٹرل اکٹھے ہیں مگر عمران خان کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات اور عوام ہیں پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔