ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی) پولیوکے لا علاج مرض اور عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کیلئے پولیو کی ویکسین ہی واحد اور محفوظ طریقہ ہے، والدین پولیومہم میں اپنے پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں قومی کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہار ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے پولیو ورکرز کی دن بھر کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسروں سمیت پولیو ٹیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران واجد نے ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے پولیو ورکرز کی کارکردگی سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔
والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں:احمرنائیک
Jan 19, 2023