ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت) پریشر ککر پھٹنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک نمبر 42مرڑ میں کچن میں کھانا بناتے ہوئے اچانک پریشر ککر پھٹنے سے 29 سالہ آمنہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو1122کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔