ڈی سی قصور کی زیر صدرات پولیو مہم کے پہلے دو روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس


قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کے زیر صدارت پولیو مہم کے دو روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور نبیل احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پروینٹو سروسز ڈاکٹر عبدالقادر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میڈیکل سروسز ڈاکٹر حفیظ الرحمن، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر عطا حسیب، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی شکیل احمد چیمہ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے احمد فرہاد اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروںنے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرزاور ڈپٹی ڈی ایچ اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو پولیو مہم کے پہلے دو روز کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پہلے دو روز کے دوران 4لاکھ 79ہزار93بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ 99فیصد ٹارگٹ کو حاصل کیا گیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اورنئے جذبے کے تحت ٹیموں کو کام کرنے اور مقررہ ٹارگٹ کوسوفیصد پورا کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن