عمران خان کی ڈکٹیشن سے پنجاب تباہ ہوگیا: رفاقت علی 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں کو تحلیل کر کے عوام دوستی کا نہیں بلکہ ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے اس طرح کے فیصلو ں سے عمران خان توشہ خانہ ،فارن فنڈنگ کیس میںممکنہ سزا سے نہیں بچ سکتے اب اداروں کو ملک وقوم کے مفاد کی خاطر کرداروں کو بے نقاب کرنا ہوگا عمران خان کی ڈکٹیشن سے پنجاب تباہ وبرباد ہوکر رہ گیا ہے تمام ادارے کرپشن اور کمیشن کے گڑھ بن چکے ہیں نواز شریف کی واپسی اسی سال یقینی ہے جس کے بعد عمران خان کی سیاست کا بوریا بستر گول ہوجائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن