شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما عامر شریف کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہو چکی ہے اس لئے انہوںنے پی ٹی آئی کے 35رکن قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور کیے ہیں مگر اس کے باوجود بھی شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا دوسری طرف پی ڈی ایم نے ضمنی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر خالی سیٹوں پر ضمنی الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے اس سے ثابت ہو تا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار اختیار کر چکی ہیں پارٹی کارکنو ں سے محلہ روشن پورہ میں خطاب کرتے عامر شریف کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے گزشتہ روز بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کر کے صارفین پر مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔
امپورٹڈ حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہے: عامر شریف کمبوہ
Jan 19, 2023