جماعت اسلامی کا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے‘ پیپلز پارٹی عوامی فیصلہ قبول کرے: سراج الحق


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) پر اثرانداز ہو کر کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شہر کی بڑی پارٹی ثابت کرنے کی سازش کی۔ الیکشن کمشن کے جاری کردہ فارم 11 پر جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹس کو موصول دستخط شدہ نتائج کے مطابق صوبائی دارلحکومت کی سب سے بڑی پارٹی جماعت اسلامی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 11 کے نتائج کو سنجیدہ لے کر جماعت اسلامی کا عوامی مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔ امید ہے پیپلز پارٹی جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹی کہتی ہے عوامی فیصلہ قبول کرے گی۔ پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پارٹی کی سب سے ذمہ دار شخصیت ہیں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کراچی کو کنفیوڑن سے نکالیں اور مقامی پیپلز پارٹی کو ہدایات جاری کریں کہ جماعت اسلامی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ امید ہے آصف زرداری ہماری بات سنیں گے اور آئندہ چند گھنٹوں میں یہ ہدایات جاری کر دیں گے۔ ہم ماضی کی طرح ملک کے سب سے بڑے شہر کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ، اسے مزید عدم استحکام سے دوچار کرنا کسی کے فائدے میں نہیں۔ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو پذیرائی بخشی اس پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم تشکر منائیں گے، اسی روز خود کراچی جاکر عوام کا شکریہ ادا کروں گا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ان کو ٹیم پر مبارکباد، جماعت اسلامی اور عوام کا ساتھ ہمشہ رہے گا۔ وہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن کے مطابق کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں ٹرن آ¶ٹ بہت کم رہا جس کی صورت یہی نکلتی تھی کہ نتائج کا اعلان بہت جلد ہو جاتا مگر نتائج کو تاخیر کا شکار کیا گیا جس سے ابہام پیدا ہوا۔ فارم 11کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار کراچی کی 94یونین کونسلز میں کامیاب ہوئے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں فارم 11کے مطابق سیٹیں دی جائیں، یہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کی عوام پریشان اور سسٹم جام ہوا پڑا ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی تینوں نے مل کر عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔
سراج الحق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...