پنجاب حکومت غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ رولز 90 روز میں بنائے: ہائیکورٹ 

Jan 19, 2023


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے قرار دیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراء ضروری ہے۔ رولز بنائے جانے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ  نے شمائلہ شریف نامی خاتون کی درخواست پر 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلہ میں لکھا کہ مسیحی برادری کی جانب سے یونین کونسلز کے سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کی شکایات آرہی ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یونین کونسل کے طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا ہے،  جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
غیر مسلم، طلاق

مزیدخبریں