اسلام آباد (وقائع نگار) سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں زیر سماعت عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، عدالت کے جج کی عدم دستیابی اور عمران خان کی عدم پیشی پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران طلبی کے باوجود عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے، جبکہ فاضل جج بھی کورس کے باعث رخصت پر تھے، عمران خان کو آئندہ سماعت پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہداہت کی گئی اور سماعت 24 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
سماعت ملتوی