کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز انٹر بنک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے اضافے کیساتھ 228 روپے 91 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 238.75 روپے پر مستحکم رہا۔ ذرائع کے مطابق سونے کی عالمی قیمت فی اونس 6 ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے اور فی دس گرام کی قیمت میں 1801 روپے اضافہ ہوا۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں آج قیمت بڑھنے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 894 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2080 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1800.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ڈالر
ڈالر 25 پیسے، سونا 2100 روپے تولہ مہنگا ہو گیا
Jan 19, 2023