بلوچستان کا مالی بحران سنگین ہو گیا، ملازمین کی تنخواہ کیلئے پیسے نہیں: عبدالقدوس بزنجو 

Jan 19, 2023



کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے۔ صوبے کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ ایک بیان میں عبدالقدوس بزنجو نے وفاق سے فوری طور پر صوبے کا قومی مالیاتی کمشن (این ایف سی) ایوارڈ  کا حصہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ پیسے نہ ہونے سے صوبے کے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں، صوبے کو اس کا حصہ مل جائے تو اپنے سیلاب متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں۔ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ کوئٹہ آئیں اور مالی بحران کا خود جائزہ لیں۔بلوچستان نے وفاق سے ہنگامی اقدامات کی درخواست کر دی۔ بلوچستان نے وفاق سے 38 ارب روپے جلد از جلد جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔


وزیرا علٰی بلوچستان

مزیدخبریں