زمرد خان کی وکیل شیخ عمران کے قتل کی شدید مذمت، بچوں کی کفالت کا اعلان 


 راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) نے قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے ایڈووکیٹ شیخ عمران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایڈووکیٹ شیخ عمران جو اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے گھات لگا کر انہیں قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے شہید کے گھر پہنچ کر اہلخانہ سے تعزیت کی اور یتیم ہونے والے بچوں سے ملاقات کی۔ اس دوران صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی فیصل خان نیازی بھی موجود تھے۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ کیا انسانی جان اتنی سستی ہو گئی ہے کہ دن دیہاڑے ایک نہتے اور قابل شخص کا اس طرح بہیمانہ قتل کر دیا گیا۔ ایک انسان کا قتل تمام انسانیت کا قتل ہے۔ عمران شیخ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بلاشبہ عمران شیخ قابل، محنتی اور ایک مایہ ناز وکیل تھے۔ اس موقع پر زمرد خان نے شہید کے بچوں کی تعلیم و تربیت کی مکمل ذمہ داری اٹھانے اور ان کیلئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ یہ جہاں تک بھی پڑھنا چاہتے ہیں ان کو پڑھائیں گے اور ان کے والد کی طرح انہیں بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قابل انسان بنائیں گے۔ زمرد خان نے آئی جی پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان سمیت وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ شہید کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیف کردار تک پہنچایا جائے۔
زمرد خان 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...