عمران خان اس وقت رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں: الیکشن کمشن 


اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان میانوانی نشست سے نااہل ہو چکے، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی جیتی ہوئی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات تاخیر سے جمع کروائیں، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم کے خلاف کچھ درخواستیں بھی زیرالتوا ہیں۔معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ عمران خان انتخابی اخراجات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔
الیکشن کمشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...